ہری پور: مشترکہ آپریشن میں انتہائی مطلوب دہشت گرد ضرغام اللہ اور اس کا والد ہلاک، ایک ملزم فرار ہری پور: پن.

26

ہری پور: پنجاب کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) اور ہری پور پولیس نے مشترکہ کارروائی کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب انتہائی خطرناک ملزم ضرغام اللہ اور اس کے والد کو ہلاک کر دیا، جبکہ ایک ملزم اپنے ساتھی سمیت فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ کھلابٹ کی حدود ڈھینڈہ بائی پاس، چونگی نمبر 3 کے قریب ہری پور پولیس، ایلیٹ فورس اور سی سی ڈی اٹک نے مشترکہ آپریشن کیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ اغواء برائے تاوان، دہشت گردی، ڈکیتی، ٹارگٹ کلنگ، جنسی زیادتی اور بھتہ خوری سمیت متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب ملزم ضرغام اللہ نے گرفتاری سے بچنے کے لیے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ کر دی، جس کے بعد دو گھنٹے سے زائد دیر تک شدید فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا۔
کارروائی کے دوران ایک خاندان کو بحفاظت بازیاب کرا لیا گیا۔ سرچ آپریشن کے بعد انتہائی مطلوب ملزم ضرغام اللہ ولد خالد محمود خان سکنہ اٹک جوابی کارروائی میں ہلاک پایا گیا۔
پولیس کے مطابق خالد محمود خان ولد جان بہادر، سکنہ محلہ شرقی ماڑی کنجور، اٹک بھی ہلاک ہوا۔ حکام کا کہنا ہے کہ دوسرا مطلوب ملزم عاصم ولد خالد محمود خان اپنے ایک ساتھی کے ہمراہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، جس کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں