4 اکتوبر احتجاج کیس: عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا.

22

اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مقدمے میں پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کے دوران دونوں ملزمان کے دائمی وارنٹِ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ان کی جائیدادوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔

پولیس نے اشتہاری قرار دینے سے متعلق قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد اپنی رپورٹ عدالت میں پیش کی، جس کی بنیاد پر عدالت نے دونوں بہنوں کو اشتہاری قرار دینے کا حکم جاری کیا۔

واضح رہے کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف 4 اکتوبر کے احتجاج سے متعلق مقدمہ تھانہ کوہسار میں درج ہے، جبکہ کیس کی مزید سماعت بعد میں ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں