مانسہرہ: تھانہ سٹی پولیس نے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی لکڑی سے بھری ایک گاڑی پکڑ کر محکمہ جنگلات کے حوالے کر دی۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی ثاقب خان کی نگرانی میں جاری کارروائیوں کے دوران ایڈیشنل ایس ایچ او اجمل خان نے دورانِ گشت مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی، جس سے غیر قانونی لکڑی برآمد ہوئی۔
پولیس نے قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد گاڑی اور برآمد شدہ لکڑی کو مزید کارروائی کے لیے محکمہ جنگلات کے حوالے کر دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ جنگلات کے تحفظ اور غیر قانونی لکڑی کی ترسیل کی روک تھام کے لیے ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائیاں آئندہ بھی بلا تعطل جاری رہیں گی۔
مانسہرہ پولیس کی ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی، غیر قانونی لکڑی سے بھری گاڑی قبضے میں لے لی گئی.
16