عزیر عرف ٹیپو کی بہن نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ وہ ڈی پی او مانسہرہ اظہر خان، ڈی ایس پی، ایس ایچ او تھانہ سٹی ثاقب اور پوری پولیس ٹیم کی شکر گزار ہیں، جنہوں نے ان کے بقول مبینہ مافیا کے خلاف کارروائی کی۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ رات ایک بار پھر ان کے گھر پر فائرنگ کی گئی، جس کے باعث اہلِ خانہ شدید خوف و ہراس کا شکار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے اور ان کے خاندان کو مکمل سیکیورٹی اور تحفظ فراہم کیا جائے۔
عزیر عرف ٹیپو کی بہن کا ویڈیو بیان: دوبارہ فائرنگ، تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ.
27