راولپنڈی میں خاتون اور 14 ماہ کے بچے کے قتل کا افسوسناک واقعہ، ملزم کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ.

22

راولپنڈی کے تھانہ چونترہ کی حدود میں پیش آنے والے ایک افسوسناک واقعے میں چاقو کے وار سے شدید زخمی ہونے والی خاتون نسیم بی بی ہسپتال میں دم توڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعووں میں یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ خاتون کے ساتھ زیادتی کی گئی جبکہ 14 ماہ کے بچے کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا، تاہم ان دعوؤں کی سرکاری سطح پر تصدیق ہونا ضروری ہے۔

واقعے پر عوامی حلقوں میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے اور شہری مطالبہ کر رہے ہیں کہ واقعے کی شفاف تحقیقات کرکے تمام حقائق سامنے لائے جائیں، ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے اور قانون کے مطابق سخت سزا دی جائے تاکہ ایسے سنگین جرائم کی روک تھام ممکن ہو سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں