بٹگرام پولیس کی بڑی کامیابی، 13 سال سے قتل کیس میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار.

22

بٹگرام پولیس نے جرائم پیشہ عناصر اور اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم کے دوران اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے 13 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) بٹگرام قمر حیات خان (PSP) کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی آلائی منیر خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ بنہ ستار شاہ نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دور افتادہ پہاڑی علاقے میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم زاہد ولد زرین، سکنہ گنگوال کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کے مطابق ملزم گزشتہ 13 سال سے قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا اور گرفتاری سے بچنے کے لیے مختلف علاقوں میں روپوش رہتا تھا۔ جدید حکمت عملی، مسلسل انٹیلی جنس معلومات اور پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی کارروائی کے نتیجے میں ملزم کو گرفتار کرکے مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ڈ پی او بٹگرام قمر حیات خان نے کامیاب کارروائی پر پولیس ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اشتہاری ملزمان اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور ہر صورت قانون کی عملداری یقینی بنائی جائے گی۔

#Batgram

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں