اوکاڑہ میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 مشتبہ دہشت گرد گرفتار.

25

کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے اوکاڑہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزمان عبدالعزیز اور ولایت شاہ، پشاور کے رہائشی ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے 4 کلو گرام بارودی مواد، 3 دیسی ساختہ بم (آئی ای ڈیز)، 3 کلاشنکوفیں، دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان اور نقد رقم برآمد کی گئی ہے۔

حکام کے مطابق ابتدائی تفتیش میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ملزمان ساہیوال اور اوکاڑہ میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

نوٹ: خبر میں بھارتی خفیہ ایجنسی “را” سے تعلق کا دعویٰ سی ٹی ڈی حکام کی جانب سے کیا گیا ہے، جس کی آزاد ذرائع سے تصدیق سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں