ہنگو: خزینہ بانڈہ پولیس چوکی پر ڈرون حملے کا مقدمہ درج، 16 دفعات شامل.

27

ہنگو کی خزینہ بانڈہ پولیس چوکی پر ہونے والے ڈرون حملے کے مقدمے کا اندراج ایس ایچ او کی مدعیت میں تھانہ سی ٹی ڈی کوہاٹ میں کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق مقدمے میں کالعدم ٹی ٹی پی سے منسلک ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے، جبکہ دہشت گردی، قتل، اقدامِ قتل، اغوا سمیت 16 مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مقدمے کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حملے اور فائرنگ کے تبادلے کے دوران ڈی ایس پی دیار خان سمیت 10 پولیس اہلکار شہید جبکہ 33 اہلکار زخمی ہوئے۔

ایف آئی آر کے مطابق پولیس کی جوابی کارروائی میں 15 حملہ آور ہلاک ہوئے، جبکہ حملے کے دوران 3 بکتر بند گاڑیوں سمیت سرکاری املاک کو بھی نقصان پہنچا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں