ڈیرہ اسماعیل خان: نامعلوم مسلح افراد نے پولیس موبائل پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں اے ایس آئی فقیر حسین اور ہیڈ کانسٹیبل وزیر خان شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب پولیس موبائل درابن سے واپس آ رہی تھی۔ راستے میں نامعلوم حملہ آوروں نے اچانک گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے باعث اے ایس آئی فقیر حسین اور ہیڈ کانسٹیبل وزیر خان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر حملہ آوروں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔
پولیس نے شہید اہلکاروں کی لاشیں قانونی کارروائی کے بعد اسپتال منتقل کر دی ہیں، جبکہ حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔