پشاور: گلبہار کے علاقے میں خاتون کے سامنے مبینہ طور پر نازیبا حرکت کرنے والے 13 سالہ لڑکے کے والد نے اپنے بیٹے کے عمل پر عوام سے معذرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ ایسی حرکت دوبارہ نہیں ہوگی۔
واقعے کی مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پشاور پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے 13 سالہ لڑکے کو تحویل میں لے لیا۔
ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات پر زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جا رہی ہے، اور قانون شکنی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی تقاضوں کے مطابق ایکشن لیا جائے گا۔
پولیس کے مطابق لڑکے اور اس کے والد کی جانب سے عوام سے معذرت پر مشتمل ایک ویڈیو بیان بھی جاری کیا گیا ہے، جبکہ واقعے سے متعلق مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔