سرگودھا: مبینہ زہریلا مشروب پینے سے 35 سالہ شخص جاں بحق، تحقیقات شروع.

18

سرگودھا: اجنالہ روڈ مٹھا لک ریلوے اسٹیشن کے قریب مبینہ طور پر زہریلا مشروب پینے سے 35 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

اہلِ خانہ کے مطابق نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر متوفی کو زہریلا مشروب پلایا، جس کے باعث اس کی حالت غیر ہوگئی اور وہ جانبر نہ ہو سکا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد نامعلوم افراد موقع سے فرار ہوگئے، جبکہ واقعے کی تحقیقات اور قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش جاری ہے تاکہ حقائق سامنے لائے جا سکیں اور ذمہ دار افراد کو قانون کے کٹہرے میں لایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں