سپریم کورٹ کا اہم فیصلہ: فوت ریٹائرڈ ملازم کی پنشن اور مراعات کی قانونی حق دار بیوہ قرار.

26

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوت شدہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن اور مراعات سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ان کی قانونی حق دار بیوہ ہے، نہ کہ بہن بھائی۔

چار صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تحریر کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ فوت شدہ ریٹائرڈ ملازم کی پنشن اور متعلقہ مراعات صرف بیوہ یا قانون کے تحت نامزد شخص کو ہی دی جا سکتی ہیں۔

عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ صرف قانونی وارث ہونے کی بنیاد پر بہن بھائی متوفی ملازم کی پنشن کے حق دار نہیں بن سکتے، کیونکہ پنشن کی ادائیگی متعلقہ قوانین اور ادارے کے سروس رولز کے مطابق کی جاتی ہے۔

سپریم کورٹ نے فوت شدہ پیسکو ملازم کے بہن بھائیوں کی جانب سے وراثت نامہ جاری کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں