حطار انٹرچینج کے قریب لاش ملنے کا واقعہ، ڈی پی او ہری پور کی نگرانی میں تحقیقات جاری.

30

حطار انٹرچینج کے قریب تھانہ کوٹ نجیب اللہ کی حدود میں لاش ملنے کے واقعے کی تحقیقات تیزی سے جاری ہیں۔ ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور اور ایس پی انویسٹی گیشن شبیر حسین شاہ تھانہ کوٹ نجیب اللہ میں موجود ہیں اور تفتیشی عمل کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے واردات میں استعمال ہونے والی گاڑی اور اسلحہ بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا ہے، جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔

ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا کہنا ہے کہ شواہد، جدید تکنیکی و سائنسی ذرائع، فرانزک رپورٹ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے ملزمان کو جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، جبکہ متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں