بیوہ کے گھر سے چوری ہونے والا سامان پولیس نے برآمد کر لیا، متاثرہ خاتون کے حوالے.

30

نواں شہر کے علاقے چھتڑی کھولہ کی رہائشی بیوہ ارشد کے گھر میں ایک نوجوان مبینہ طور پر گھس کر سلائی مشینیں اور دیگر سامان چوری کرکے فرار ہوگیا۔ متاثرہ خاتون نے واقعے کی رپورٹ تھانہ نواں شہر میں درج کرواتے ہوئے ایک نوجوان پر شبہ ظاہر کیا۔

رپورٹ کے بعد علاقے کے معززین کا جرگہ بھی منعقد ہوا، تاہم ایس ایچ او تھانہ نواں شہر کیڈٹ قمر سواتی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم سے چوری شدہ سامان برآمد کر کے متاثرہ خاتون کے حوالے کر دیا۔

متاثرہ خاندان کے نمائندے بابر علی نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او نواں شہر کیڈٹ قمر سواتی اور پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں