نواب اسلم رئیسانی کا ڈی جی آئی ایس پی آر سے سرداروں اور نوابوں کے نام منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ

7

سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب اسلم رئیسانی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اپنی حالیہ پریس کانفرنس میں یہ مؤقف اختیار کیا تھا کہ بعض سردار اور نواب ذاتی مفادات اور مراعات کے حصول کے لیے بلوچستان میں بدامنی اور خراب حالات پیدا کرنے میں کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

نواب اسلم رئیسانی نے مطالبہ کیا کہ اگر ایسے الزامات کے شواہد موجود ہیں تو ان سرداروں اور نوابوں کے نام عوام کے سامنے لائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو یہ بھی بتایا جائے کہ مذکورہ افراد نے کون سی مراعات حاصل کیں اور ان کے خلاف کیا کارروائی کی گئی یا کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو حقائق سے آگاہ کرنا ضروری ہے تاکہ بلوچستان کے حالات سے متعلق ابہام دور ہو اور ذمہ دار عناصر کے بارے میں واضح معلومات سامنے آسکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں