ہنگو: نامعلوم مسلح افراد کا نجی بینک پر حملہ، بینک منیجر اور کیشیئر مبینہ طور پر اغوا.

30

خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک نجی بینک پر مبینہ حملہ کر دیا، جبکہ ذرائع کے مطابق بینک کے منیجر اور کیشیئر کو اغوا کر لیا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے، جبکہ اغوا ہونے والے بینک ملازمین کی بازیابی اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائیاں جاری ہیں۔

واقعے کی مزید تفصیلات اور سرکاری مؤقف کا انتظار ہے، جبکہ حکام کی جانب سے تاحال باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں