مانسہرہ: گاؤں سوسل میں موسلادھار بارش، برساتی نالے میں طغیانی، پانی گھروں میں داخل.

24

مانسہرہ کے نواحی گاؤں سوسل میں موسلادھار بارش کے باعث برساتی نالے میں شدید طغیانی آ گئی، جس کے نتیجے میں پانی قریبی آبادی میں داخل ہو گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق شدید بارش کے بعد برساتی نالہ اچانک بپھر گیا اور پانی گھروں، گلیوں اور صحنوں میں داخل ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کئی خاندانوں نے اپنی گھریلو اشیاء محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی کوشش کی، جبکہ علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

اہلِ علاقہ نے متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ برساتی نالے کی مناسب صفائی، حفاظتی پشتوں کی تعمیر اور نکاسیٔ آب کے مؤثر انتظامات کیے جائیں تاکہ آئندہ بارشوں کے دوران جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں