نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت، بڑی سیاسی جماعتوں کو 6 ماہ کی مہلت.

21

پاکستان میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ باخبر ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کو اس معاملے پر پیش رفت کے لیے چھ ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر مقررہ مدت کے دوران کوئی عملی پیش رفت نہ ہو سکی تو متبادل اقدامات کے لیے تیار کی گئی فائلوں پر عملدرآمد شروع کیا جا سکتا ہے۔

اطلاعات کے مطابق نئے صوبوں کے قیام کی راہ میں اس وقت یہی دو بڑی سیاسی جماعتیں اہم رکاوٹ سمجھی جا رہی ہیں، جس کے باعث یہ معاملہ تاحال تعطل کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق ویژن 2030 کے تحت انتظامی نظام کو مؤثر بنانے کے لیے دنیا بھر میں چھوٹے انتظامی یونٹس کے قیام پر توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ اسی تناظر میں پاکستان میں بھی ڈیجیٹل شناختی نظام اور انتظامی تقسیم سے متعلق مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔

نوٹ: اس حوالے سے متعلقہ حکومتی اداروں کی جانب سے باضابطہ اعلان یا تصدیق تاحال سامنے نہیں آئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں