تحصیل کہوٹہ کی اسسٹنٹ کمشنر کے پیرا (PERA) دفتر کے دورے کے دوران ریڈ کارپٹ بچھائے جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس کے بعد مختلف حلقوں کی جانب سے اس پر تنقید کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین اور بعض مقامی افراد کا مؤقف ہے کہ عوام کو بنیادی مسائل، مہنگائی اور انتظامی دشواریوں کا سامنا ہے، جبکہ سرکاری پروٹوکول اور رسمی اقدامات پر غیر ضروری توجہ دی جا رہی ہے۔
تنقید کرنے والوں نے تحصیل انتظامیہ کی کارکردگی، ریونیو معاملات، مبینہ رشوت ستانی، سرکاری اراضی پر قبضوں، تجاوزات اور دیگر انتظامی امور سے متعلق بھی مختلف سوالات اٹھائے ہیں۔
تاہم ان الزامات پر اسسٹنٹ کمشنر کہوٹہ یا متعلقہ حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔