لاہور: ہربنس پورہ میں معمولی جھگڑا خونریز تصادم میں بدل گیا، بوڑھی ماں اور پڑوسن جاں بحق.

28

لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں معمولی تنازع جان لیوا ثابت ہوا، جہاں ایک ملزم نے مبینہ طور پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر کے اپنی بوڑھی والدہ اور پڑوسن کو قتل کر دیا، جبکہ دو لڑکیاں زخمی ہو گئیں۔

پولیس کے مطابق 70 سالہ سلطانہ کا اپنی ہمسائی کنیز فاطمہ سے معمولی بات پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد ملزم اورنگزیب نے طیش میں آ کر دونوں خواتین پر لوہے کی راڈ سے حملہ کر دیا۔

واقعے کے دوران پڑوسن کی دو بیٹیاں بھی حملے میں زخمی ہوئیں، جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں