🚨 مانسہرہ: شیرپور خواجگان میں 17 سالہ لڑکی کی پراسرار موت، پولیس کی تحقیقات جاری.

19

مانسہرہ کے علاقے شیرپور خواجگان میں 17 سالہ لڑکی کی پراسرار موت کا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں لڑکی کمرے سے مردہ حالت میں ملی۔

ورثا کی جانب سے موت کو خودکشی قرار دیا جا رہا ہے، تاہم مقامی افراد نے واقعے کے حوالے سے مختلف خدشات کا اظہار کیا ہے۔

پولیس کے مطابق لاش کا پوسٹ مارٹم کروا لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی شفاف تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دیگر شواہد کی روشنی میں اصل حقائق سامنے آنے کے بعد ہی موت کی حتمی وجہ کا تعین ہو سکے گا۔

پولیس نے واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لینے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں