لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں شریف خاندان اور قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق تقریب میں سابق وزیراعظم نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز سمیت دیگر اہل خانہ شریک ہوئے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف بھی نکاح کی تقریب میں شرکت کے لیے جاتی امرا پہنچے۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے بھی تقریب میں شرکت کی۔
ماہ نور صفدر کا نکاح کاروباری شخصیت جبار خالد کے صاحبزادے اذان جبار سے ہوا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے حال ہی میں لندن میں ماہ نور صفدر کی گریجویشن تقریب میں بھی شرکت کی تھی، جہاں انہوں نے بیٹی کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا تھا
