مانسہرہ نیوز ڈیسک : طالبعلم ثاقب فٹ بال میچ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے جانبحق۔
سرکاری سکولوں کے سپورٹس گالا میں امنور اور تورورسک کے فٹ بال میچ کے دوران جب میچ ڈرا ہوا اور پنالٹی ککس پر نتیجہ ہونا تھا اس دوران دوران پینلٹی ککس کے بعد ثاقب جو فرسٹ ایئر کا طالب علم اور فٹبال کے بہترین کھلاڑی تھا ان کا پیلنٹی کیک پر گول نہ ہوسکا۔
اور ان کی ٹیم ہار گئی اور اس دوران ثاقب دل کا دورہ پڑنے سے اچانک گر پڑا اور بے ہوش ہو گیاجس کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ھسپتال ڈگر بونیر منتقل کیا گیا۔ لیکن وہ جانبر نہ ہو سکا اور وہ جان کی بازی ہار گیا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے خاندان کو صبرِ جمیل دے۔نمازِ جنازہ آج رات آٹھ بجے درہ شلبانڈی بونیر میں ادا کر دی گئی ۔