سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کےتحت جاری پانی کے منصوبوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس

12

ایبٹ آباد: ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم نے خیبر پختونخواہ سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کےتحت جاری پانی کے منصوبوں کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کر رہے ہیں۔

شہر کی پانی کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے پیش نظر حکومت خیبر پختونخواہ کی جانب سے خیبر پختونخواہ سٹیز امپرومنٹ پراجیکٹ کے تحت پانی کی فراہمی کے جاری منصوبے کی کارکردگی کے حوالے سے جائزہ اجلاس ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت ڈپٹی کمشنر آفس منعقد ہوا۔

اجلاس میں پانی کے سورس، پانی کی ڈسٹریبیوشن لائنز پر جاری تعمیراتی کام، واٹر ٹینکس، سٹوریج فیسیلٹی کی تعمیر سے متعلق امور زیر بحث آئے۔ بریفنگ کے دوران ڈپٹی کمشنرایبٹ آباد نے کے پی سپ کی جانب سے جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا اوراس بات پر زور دیا کہ اہلیان علاقہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے ہوئے پراجیکٹ پر کام مکمل کیا جاے۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) ازکیٰ فاطمیٰ، تحصیل میونسپل آفیسر عرفان خان ،چیف انجنیئر محسن شہزاد، انفراسٹرکچرانجنیئرزابراہیم شاہ اور عمران اللّٰہ، اور ریذیڈنٹ انجنیئرز سید افسر اور محمد شعیب نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں