بٹگرام : گڈ گونس پالیسی کے تحت اسسٹنٹ کمشنر محمد سلیم نے بٹگرام بازار میں مختلف مرغی اور گوشت کی دکانوں کا معائنہ کیا گیا تاکہ سرکاری طور پر مقرر کردہ نرخنامے پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
معائنے کے دوران دکانداروں کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ ہر صورت میں سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت کریں۔ خصوصاً مرغی فروشوں کو تاکید کی گئی کہ اگر کسی ڈیلر کی جانب سے مقررہ نرخوں سے زیادہ قیمت وصول کی جا رہی ہو تو فوراً ضلعی انتظامیہ کو اطلاع دیں۔
مزید برآں واضح کیا گیا کہ جو بھی دکاندار سرکاری نرخوں سے تجاوز کرتے ہوئے زائد قیمت پر مرغی فروخت کرے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، جس میں بھاری جرمانے اور قید کی سزا بھی شامل ہو سکتی ہے