ضلعی انتظامیہ کا مارکیٹ میں زندہ مرغی کی بجائے مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت سے متعلق شکایات کا نوٹس

46

ایبٹ آباد: ضلعی انتظامیہ کا مارکیٹ میں زندہ مرغی کی بجائے مرغی کے گوشت کی مہنگے داموں فروخت سے متعلق شکایات کا نوٹس۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی زیر صدارت زندہ مرغی کے وزن اور شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق فروخت پر عملدرآمد کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے اجلاس کے دوران آل ٹریڈ اور پولٹری کے نمائندوں سے بات چیت کی اور ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کو ریٹ لسٹ کے مطابق زندہ مرغی کا وزن کرتے ہوئے فی کلو گرام کے مطابق مقررہ قیمت پر مرغی کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔

انہوں نے پولٹری ایسوسی ایشن کے تحفظات بھی سنے اور انکے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد اورڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کو مزید ورکنگ کی ہدایت کی۔

اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ایبٹ آباد، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر، صدر آل ٹریڈ ایبٹ آباد اور صدر پولٹری ایسوسی ایشن نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں