کالاباغ، عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل پریکٹس پر دو کلینکس سیل

81

ایبٹ آباد: کالاباغ، عطائی ڈاکٹروں، غیر قانونی میڈیکل پریکٹس پر دو کلینکس سیل۔

ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گلیات شمیم اللہ نے کالا باغ کے علاقے میں عطائی ڈاکٹروں اور غیر قانونی میڈیکل کلینکس، پریکٹس کے خلاف کارروائی کی۔

علاقے سےموصولہ شکایات کی بنیاد پر کیے گئے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ کئی کلینکس، جن میں الوہاب کلینک اور ڈاکٹر احسن کلینک شامل ہیں، بغیر کسی مستند معالج کے چلائے جا رہے تھے اور غیر رجسٹرڈ ادویات استعمال کی جا رہی تھیں۔ غیر قانونی سرگرمیوں پر ڈاکٹر احسن کلینک اور الوہاب کلینک کالا باغ کو موقع پر سیل کر دیا گیا۔

شہر بھر میں عطائی ڈاکٹروں کے خلاف کاروائی اور عوام کے صحت کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے سخت قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں