مانسہرہ: ضلعی پولیس سربراہ مانسہرہ محمد اظہر خان کے احکامات پر منشیات کے خاتمے کے لیے ضلع بھر میں بھرپور کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
اسی تسلسل میں تھانہ شنکیاری پولیس نے منشیات فروش شعیب انور ولد انور زیب سکنہ ملکال ڈھوڈیال کو 4 کلو 900 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیاجس پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔
اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے منشیات فروش اسماعیل ولد محمد بشیر سکنہ دارہ نمبر 1 کو 2 کلو 650 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا۔
ایک اور کاروائی کے دوران تھانہ بفہ پولیس ٹیم نے منشیات فروش نسیم ولد مظفر خان سکنہ بفہ کو 2 کلو 484 گرام چرس سمیت گرفتار کر لیا جس پر مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا سلسلہ شروع کر دیا گیا۔