ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آبادمیں پاکستان کی پہلی سمارٹ آئی ٹی ورچوئل کلاس روم کا افتتاح

69

ایبٹ آباد: وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے ڈسٹرکٹ جیل ایبٹ آبادمیں پاکستان کی پہلی سمارٹ آئی ٹی ورچوئل کلاس روم کا افتتاح کر دیا۔

وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان نے ایبٹ اباد ڈسرکٹ جیل کا دورہ کیا اس موقع پر جیل سپرٹینڈنٹ سید جنید بخاری اور جیل انتظامیہ نے وائس چانسلر کا پرتپاک استقبال کیا جبکہ وائس چانسلر کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایڈمنسٹریشن و پی ایس ٹو وائس چانسلر عدیل خان اور پپس کالج کے ڈائریکٹر شیخ محمود بھی تھے اس موقع پر جیل سپریٹنڈنٹ سید جنید بخاری نے وائس چانسلر کو جیل کے مختلف مقامات اور انتظامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

جس پر وائس چانسلر نے جیل سپریٹنڈنٹ سید جنید بخاری کو بہترین انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کو جیل میں موجود لائبریری، کمپیوٹر لیب اور مسجد کا دورہ بھی کروایا گیا جبکہ قیدیوں کے جانب سے بنائے گئے خوبصورت لباس اور رنگا رنگ رنگ ثقافتی اشیاء بھی دکھائی گئی۔

جس پر وائس چانسلر نے قیدیوں کو داد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ رہائی کے بعد اپنی زندگی کو سنوارنے کے لیے اہم قدم اٹھائیں گے وائس چانسلر نے مذید کہا کہ جیل کے قیدیوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کے لیے ایبٹ آباد یونیورسٹی کی جانب سے مکمل تعاون فراہم کیا جائے گا دورہ کے اختتام پر جیل سپرٹینڈنٹ سید جنید بخاری نے وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر عرفان خان کا شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں