جانوروں کے چارے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کی اطلاع

32

مانسہرہ : ترنگڑی بالا کے مقام پر یونس نامی شخص کے جانوروں کے چارے کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر آگ لگنے کی اطلاع۔

واقعے کی اطلاع ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو ملتے ہی ریسکیو ۱۱۲۲ بھیرکنڈ اسٹیشن سے فائر وہیکل اور فائر فائٹرز کی ٹیم فوری طور پر جائے حادثہ کی جانب روانہ ہوئی۔

ریسکیو ۱۱۲۲ کی فائر فائٹر اور TMA بفہ کی ٹیم نے پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا اور شعلوں کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔

آپریشن میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔بروقت اور موثر کاروائی کی بنا پر آس پاس آبادی کو آگ کے پیش نظر نقصان پہنچنے سے بچا لیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں