ڈی او زنانہ و مردانہ نے سیشن 2025-2026 کے امتحانات سے متعلق شیڈول جاری

29

ایبٹ آباد: ڈی او زنانہ و مردانہ نے سیشن 2025-2026 کے امتحانات سے متعلق شیڈول اور ہدایات جاری کر دیں۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (میل و فی میل) ایبٹ آباد کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق گریڈ 5 اور گریڈ 8 کے امتحانات متعلقہ کلسٹر اسکولز اپنی نگرانی میں لیں گے، جن میں اسکول لیڈرز اور ہیڈ ماسٹرز کی معاونت شامل ہوگی۔

تمام کلاسز نرسری سے گریڈ 8 تک کے پرچے ڈائریکٹوریٹ آف کریکیولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن (DCTE) کی ہدایات کے مطابق تیار کیے جائیں گے۔

جاری کردہ شیڈول کے مطابق:
دو سے 15 دسمبر 2025 تک امتحانات لیے جائیں گے (12 ورکنگ ڈیز)
سولہ سے 19 دسمبر 2025 تک پیپر چیکنگ اور رزلٹ کی تیاری ہوگی
بیس دسمبر 2025 کو رزلٹ کا اعلان کیا جائے گا۔

مراسلے میں تمام اسکول سربراہان اور اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ امتحانات کے دوران شفافیت، نظم و ضبط اور قواعد کی مکمل پابندی کو یقینی بنایا جائے۔ مزید ہدایت کی گئی ہے کہ تمام پرچے متعلقہ کلسٹر اسکولز یا اساتذہ خود تیار کریں۔

مراسلے کی نقول ڈائریکٹر ای اینڈ ایس ای ڈی خیبر پختونخوا، ڈی سی ٹی ای ایبٹ آباد اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کو بھی ارسال کی گئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں