مانسہرہ : کفالتِ انسانیت فاؤنڈیشن اور ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے مابین ایک اہم اور تاریخی مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اُجاگر کرنا، فلاحی سرگرمیوں کو فروغ دینا، اور معاشرے میں مثبت اور پائیدار تبدیلی لانا ہے۔
اس MoU کے تحت دونوں ادارے مشترکہ طور پر تعلیمی، سماجی، فلاحی اور قائدانہ صلاحیتوں کے فروغ کے لیے مختلف پروگرامز، ورکشاپس، سیمینارز، آگاہی مہمات اور رضاکارانہ سرگرمیوں کا انعقاد کریں گے۔ نوجوانوں کو جدید مواقع، تربیت اور عملی طور پر خدمتِ انسانیت کے میدان میں کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
یہ شراکت نہ صرف اداروں کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کرے گی بلکہ ملک کے نوجوانوں کو صحیح سمت میں رہنمائی، ذمہ داری کا احساس اور معاشرتی بہتری کے لیے عملی کردار ادا کرنے کا جذبہ بھی فراہم کرے گی۔
دونوں تنظیموں کی قیادت نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ تعاون آنے والے دنوں میں کئی نئے دروازے کھولے گا اور مشترکہ اہداف کے حصول میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔
اس موقع پر صدر کفالت انسانیت فاؤنڈیشن حزیفہ خان مرکزی جنرل سیکرٹری نوید خورشید تنولی کیمپس لیڈر شاہ زیب علی اور ینگ لیڈر پارلیمنٹ کے ڈویژنل لیڈر سکندر خان خلیل اور نادر خان سواتی مانسہرہ اور کیمپس لیڈر حمنہ خان موجود تھے۔