قیمتی ساز وسامان چوری کرنے والا چور پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلی

51

اپر کوہستان: تھانہ کمیلا پولیس کی اہم کاروائی ،رات کی تاریکی میں دکان کی عقبی دیوار میں سراخ کر کے نقد رقم اور دیگر قیمتی ساز وسامان چوری کرنے والا چور پولیس نے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔

رات کی تاریکی میں ایس ایچ او تھانہ کمیلا خلیل الرحمان ہمراہ اے ایس آی فضل رحیم و دیگر پولیس نفری گشت پر موجود تھے کہ انہیں ایک دکان کے اندر چور گھسنے کا اندیشہ ہوا جس پر انہوں نے دکان کو گھیرے میں لیے لیا اور دکاندار کو بزریعہ فون طلب کیا ۔

دکاندار کے موقع پر پہنچتے ہی پولیس نے کاروائ شروع کردی دکان کا تالہ کھولنے پر معلوم ہوا کہ ایک چوردیوار کی سائڈ سے نقب زنی کرکے اندار داخل ہوا جس کو الہ نقب زنی سمیت گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس نے چور سردار حسین ولد راجہ شیر خان سکنہ جالکوٹ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے نقدی 13550 اور تقریبا چار لاکھ کی مالیت کا سرقہ شدہ سامان برآمد کرلیا۔

ملزم کو تھانہ منتقل کرکے اس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج رجسٹر کیا گیا اور مزید تفتیش شروع کر دی گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں