ہیلپنگ ہینڈ انسٹیٹیوٹ میں باصلاحیت لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی ڈی پی ٹی گریجویشن کامیابی کے ساتھ مکمل کر لی

71

مانسہرہ : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کی ہدایات پر، آج جناب اسد محمود لودھی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) مانسہرہ نے ہیپلنگ ہینڈ آرگنائزیشن کا دورہ کیا۔

اور یتیموں کے ڈی پی ٹی اسکالرز کی پاسنگ آؤٹ تقریب کی صدارت کی۔ اس موقع پر معروف سائنسدان اور ہیپلنگ ہینڈ کے بانی ڈاکٹر انعم الرحمٰن، کنٹری ڈائریکٹر ہیپلنگ ہینڈ، کے ایم یو کے تعلیمی ماہرین، ڈائریکٹر ریفاہ انٹرنیشنل، منیجر ایجوکیشن سپورٹ پروگرام بھی موجود تھے۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف) مانسہرہ نے ہیپلنگ ہینڈ اور ای ایس پی کے درمیان تعاون اور کوششوں کی تعریف کی، جس کے نتیجے میں مستحق لیکن باصلاحیت لڑکوں اور لڑکیوں نے اپنی ڈی پی ٹی گریجویشن کامیابی کے ساتھ مکمل کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں