چوری، راہزنی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں۔شفیع اللّہ گنڈاپور

50

ہریپور : ڈی پی او ہری پور کا تھانہ سٹی،پولیس لائن اور کنٹرول روم کا دورہ
ڈی پی او ہری پور شفیع اللہ گنڈاپور کا تھانہ سٹی، پولیس لائن اور کنٹرول روم کا دورہ کیا۔تھانہ کی عمارت،روزنامچہ اور حوالات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او ہری پور نے تھانہ کا ریکارڈ اور کرائم کا بھی جائزہ لیا ۔

ڈی پی او ہری پور نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ تھانے آنے والے سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی، صبر و تحمل اور شائستگی سے پیش آیا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام کی فوری داد رسی اور انصاف کی فراہمی پولیس کا اولین فریضہ ہے، اور کسی قسم کی غفلت یا تاخیر ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔

چوری، راہزنی، منشیات فروشی اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت ٹارگٹڈ آپریشنز کیے جائیں۔بعد ازاں پولیس لائن، کنٹرول روم کا بھی جائزہ لیا اور سٹاف سے ملاقات کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں