لوئر کوہستان: موجودہ ملکی حالات کے پیش نظر سکیورٹی اقدامات مزید سخت۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہستان لوئر عبدالسلام خالد کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ دوبیر شیبر خان ، انچارج چوکی چکئی ہمراہ نفری پولیس انٹری پوائنٹ پر سنیپ چیکنگ اور ناکہ بندی میں مصروف عمل ہیں۔
عوام کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کو برقرار رکھنا کوہستان لوئر پولیس کی اولین ترجیح ہے۔گاڑیوں، مشکوک افراد اور سامان کی باریک بینی سے چیکنگ کی جارہی ہے تاکہ ہر ممکن خطرے کو بروقت روکا جا سکے۔
کوہستان لوئر پولیس عوام الناس سے گزارش کرتی ہے کہ چیکنگ کے دوران پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔آپ کا تعاون ہماری کامیابی ہے۔کوہستان لوئر پولیس آپ کی اپنی ہے۔