کمشنر ہزارہ کی زیر صدارت سروس ڈلیوری کانفرنس، اضلاع کی کارکردگی کا جائزہ

48

ایبٹ آباد: کمشنر ہزارہ فیاض علی شاہ کی زیرِ صدارت سروس ڈلیوری کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں تمام ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ کانفرنس میں چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی جانب سے طے شدہ سروس ڈلیوری اہداف کے تحت اضلاع کی مجموعی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے شرکا کو ڈپٹی کوآرڈی نیٹر پی ایم آر یو محمد داؤد سلیمی نے مختلف محکموں کی کارکردگی پر تفصیلی بریفنگ دی۔

کمشنر ہزارہ نے اس موقع پر ہدایت جاری کی کہ چیف سیکرٹری کی جانب سے مقرر اہداف کو بروقت مکمل کیا جائے اور جہاں بھی کمی پائی جائے اسے فوری طور پر دور کرنے کے لیے مؤثر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کسی بھی محکمے کو کوئی مسئلہ درپیش ہو تو اس حوالے سے تفصیلی مراسلہ فوری طور پر ان کے دفتر بھیجا جائے تاکہ اسے بروقت صوبائی حکومت تک پہنچا کر ضروری کارروائی عمل میں لائی جاسکے۔ کمشنر ہزارہ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی کہ اہداف کے حصول اور کارکردگی میں بہتری کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں