الائیڈ بینک کالج روڑ منڈیاں کی اے ٹی ایم کئ روز سے خراب

114

ایبٹ آباد کے شہریوں نے شکایت کی ہے کہ الائیڈ بینک کالج روڈ منڈیاں کا اے ٹی ایم مسلسل خرابی کا شکار رہتا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اے ٹی ایم اکثر بند رہتا ہے، اور اگر کبھی چل بھی جائے تو ہنگامی ضرورت میں پیسے نکالنے والا صارف شدید پریشانی میں مبتلا ہو جاتا ہے۔

شہریوں کے مطابق کارڈ مشین میں ڈالتے ہی اے ٹی ایم فوراً کارڈ کو کیپچر کر لیتا ہے، جبکہ اس وقت بینک بھی بند ہوتا ہے، جس کے باعث متاثرہ شخص پورا دن وہیں پھنسا رہتا ہے اور نہ پیسے ملتے ہیں نہ کارڈ۔

عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ بینک انتظامیہ فوری طور پر اس اے ٹی ایم کی درستگی اور باقاعدہ مانیٹرنگ یقینی بنائے تاکہ شہریوں کو بار بار ہونے والی اس تکلیف سے نجات مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں