ایبٹ آباد: ایبٹ آباد فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی نے رات اور دن کی مسلسل ناکہ بندی کے بعد، شہر میں داخل ہونے والے مختلف پوائنٹس پر چیکنگ کے ساتھ ساتھ شہر کے کنٹونمنٹ علاقوں میں کنٹونمنٹ بورڈ کے تعاون سے بڑی کارروائی کی۔
کارروائی کے دوران فوڈ سیفٹی ٹیم ایبٹ آباد اور کنٹونمنٹ بورڈ کے افسران نے ملاوٹ شدہ دودھ کو موقع پر تلف کر دیا۔
اس موقع پر فوڈ اتھارٹی کے حکام کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد شہر میں کسی کو بھی ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔
اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔واضح رہے کہ یہ کارروائی تعطیل (چھٹی) کے روز کی گئی۔