ایبٹ آباد ۔ ڈاکٹر وردا اغواء کیس ۔ سنسنی خیز انکشافات۔
سہیلی کے خلاف FIR درج ، مبینہ اغواء والے دن کے ڈاکٹر وردا کی طرف سے سہیلی ردا کو دیئے گئے 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کے پانچ چیکس بھی سامنے آ گئے۔
یہ چیکس ڈاکٹر وردا نے سہیلی ردا کو دیئے ہیں جو اس سے ادھار پیسے لیئے تھے ۔ سہیلی ردا کے مطابق ادھار 83 لاکھ روپے ہے جبکہ چیکس 1 کروڑ 23 لاکھ روپے کے دیئے گئے ۔۔ 50 لاکھ روپے کس مد میں ڈاکٹر صاحبہ نے زیادہ دیئے ۔
کینٹ پولیس نے ڈاکٹر وردا کے والد مشتاق احمد ولد نور ساکنہ گڑھی پنہ نواں شہر کی مدعیت میں سہیلی ردا سمیت نامعلوم ملزمان پر زیر دفعہ 365 PPC کے تحت مقدمہ درج کر لیا ۔ معاملہ مزید پیچیدہ ہو گیا ۔۔