مانسہرہ میں جعلی دھماکوں کی ویڈیوز وائرل شہریوں میں خوف و ہراس

82

مانسہرہ میں جعلی دھماکوں کی ویڈیوز وائرل شہریوں میں خوف و ہراس، قانون کارروائی کا مطالبہ۔

ٹک ٹاک پر ایک شخص نے مانسہرہ کے اہم مقامات پر ای آئی سے بنائے گئے دھماکوں کی ویڈیوز شیئر کر کے شہریوں میں سخت تشویش پیدا کر دی ہے۔ ویڈیوز ایسے پیش کی جا رہی ہیں ۔

جیسے شہر میں بڑے حملے ہوئے ہوں، جس سے عوام میں خوف و ہراس پھیل رہا ہے۔ اور مانسہرہ کے ان مقامات پر یہ منظر دکھا رہا ہے جہاں پر عوام کی رش ہوتی ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ شخص نہ صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے جھوٹا مواد پھیلا رہا ہے بلکہ یہ بھی سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا وہ کسی آنے والے واقعے کا اشارہ دے رہا ہے؟

مانسہرہ کے پرامن ماحول کو خراب کرنے کی اس کوشش پر عوام نے ڈی پی او مانسہرہ، سائبر کرائم ونگ اور دیگر اداروں سے فوری قانونی کارروائی کی اپیل کی ہے تاکہ ایسے عناصر کو روکا جا سکے جو شہر کی ساکھ اور عوام کی ذہنی سلامتی کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں