ایبٹ آباد: صوبائی حکومت، عوامی ایجنڈا،گڈ گورننس روڈ میپ، ڈسٹرکٹ سروس ڈیلیوری
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ریٹ لسٹ پر عملدرآمد اور گراں فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری، 2 دکاندار گرفتار۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محمد خان نے ٹیم کے ہمراہ سٹی ایریا کا معائنہ کیا اور ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی، گراں فروشی پر دو دکانداروں کو پابند سلاسل کیا۔
شہریوں سے گزارش ہے کہ ریٹ لسٹ سےمتعلق اپنی شکایات سے ہمیں ضلعی کنٹرول روم فون نمبر 09929310553 پر مطلع کریں۔
دوسری جانب ضلعی کنٹرول روم کو ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال سے متعلق مریضوں کو سہولیات کی عدم فراہمی کے حوالے سے موصول شکایات پر کاروائی۔
ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد سرمد سلیم اکرم کی ہدایات پرایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد خان نے موصول ہونے والی شکایت پر ویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال ایبٹ آباد کا اچانک دورہ کیا۔
◀️ دورانِ معائنہ ڈی ایم ایس ڈاکٹر ارم صدیق موجود تھیں۔ ایمرجنسی اور اوپی ڈی میں تمام ڈاکٹر موجود پائے گئے اور خواتین و بچوں کے مریضوں کا معمول کے مطابق معائنہ کیا۔ ہسپتال میں لیبارٹری، ایکسرے یونٹ، لیبر روم اور تمام وارڈز مکمل طور پر فعال پائے گئے۔
◀️ شکایت کے حوالے سے ڈیم ایس نے وضاحت کی کہ صرف سیریس مریضوں کو ATH ریفر کیا جاتا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔