مانسہرہ : ڈی پی او مانسہرہ محمد اظہر خان کے واضح احکامات اور ایس پی ٹریفک مانسہرہ شہزادی نوشاد گیلانی کی خصوصی ہدایات پر، انچارج ٹریفک انس خان نے ضلع مانسہرہ کے مختلف مرکزی اور مصروف ترین ٹریفک روٹس کا تفصیلی اور منظم دورہ کیا۔
دورے کے دوران ٹاؤن شپ، کے کے ایچ، مرکزی بازار، لاری اڈا، سبزی منڈی، کالج دوراہا اور ہفتہ وار مویشی منڈی کے ٹریفک سسٹم، ٹریفک فلو، عوامی سہولت اور سڑکوں کی کشادگی کا بغور جائزہ لیا گیا۔
اہم کارروائیاں
• لاری اڈا اور مرکزی بازار میں غلط پارکنگ کو ہٹایا گیا۔
• روڈ کے اطراف موجود ریڑھیوں اور اسٹالز کو موقع پر ہی کلیئر کروایا گیا۔
• فٹ پاتھوں پر موجود تجاوزات کا مکمل خاتمہ کیا گیا تاکہ پیدل چلنے والوں کو آسانی میسر آ سکے۔
• دکانداروں، ریڑھی بانوں اور ٹرانسپورٹرز کو سختی سے تنبیہ کی گئی کہ ٹریفک کی روانی میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ ڈالیں۔
ٹریفک پولیس کا پیغام برائے شہریان
شہریوں سے گزارش ہے کہ:
• ٹریفک قوانین کی پابندی کو یقینی بنائیں،
• ریش ڈرائیونگ سے مکمل گریز کریں،
• ٹریفک عملے کے ساتھ تعاون کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔
یاد رکھیں:
“آپ کا تعاون — آپ کی اپنی سہولت، اور محفوظ سفر کی ضمانت”