بٹگرام : صوبائی حکومت کی گڈ گورننس پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام شیر دل نے تحصیلدار بٹگرام سعید احمد اور ٹریفک پولیس کے ہمراہ اوڈ ڈسٹرکٹ سے آنے والی اُن گاڑیوں کا معائنہ کیا جو بٹگرام کے مختلف جنرل اسٹوروں کو اشیائے خوردونوش سپلائی کرتی ہیں۔
معائنے کے دوران گاڑیوں میں لائی گئی اشیاء—جس میں بکری کے ایٹم، مصالحہ جات، روزمرہ کی اشیاء خوردونوش اور دیگر فوڈ آئیٹمز شامل تھے—کا تفصیلی معیار چیک کیا گیا۔
غیر معیاری، زائد المعیاد یا ممنوعہ اشیاء کی موجودگی پر سپلائرز کے خلاف موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔
ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے واضح ہدایات جاری کیں کہ:بٹگرام میں پاپڑ سمیت کسی بھی ممنوعہ مصنوع کی ترسیل مکمل طور پر ممنوع ہے۔خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
سپلائی کمپنیاں صرف معیاری، تصدیق شدہ اور محفوظ اشیاء ہی لائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی اولین ترجیح ہے، اس لئے اشیائے خوردونوش کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔