دل خراش سانحہ پوری برادری کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔ڈپٹی کمشنر اپر کوہستان

73

اپر کوہستان: ڈپٹی کمشنر کوہستان اپر طارق علی خان کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ کیئگاہ کے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کرتی ہے یہ دل خراش سانحہ پوری برادری کے لیے انتہائی تکلیف دہ ہے۔

اور ہم عوام کے دکھ، غصے اور بے بسی کو پوری طرح محسوس کرتے ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد اے اے سی (جنرل) جناب خائب گل صاحب اور نائب تحصیلدار جناب نجیب غمزدہ خاندان کے گھر پہنچے، جنازہ فاتحہ ادا کی، دلی تعزیت پیش کی، اور متاثرہ خاندان میں امدادی سامان تقسیم کیا۔
وہ رات دیر تک اُن کے گھر بیٹھے رہے۔

اُن کا درد بانٹا اور ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ضلعی انتظامیہ اس مشکل گھڑی میں متاثرہ خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔اللہ تعالیٰ معصوم بچے کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا کرے۔ آمین۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں