داسو ڈیم پر جاری کام کیوجہ سے شاہراہ کی بندش نے بیمار بچی کی جان لے لی

83

اپر کوہستان: ضلع اپرکوہستان میں داسو ڈیم پر جاری کام کیوجہ سے شاہراہ کی بندش نے بیمار بچی کی جان لے لی۔

سوشل میڈیا پر وائرل وڈیو میں دیکھا جاسکتا،ہے کہ علاقہ کیگاہ سے تعلق رکھنے والا ایک غریب والد اپنی بیمار بچی کو تشویشناک حالت میں اسپتال پہنچانے کی کوشش کررہاتھا کہ راستے کی بندش نے اسکی ساری ا میدوں پر پانی پھیر دیا اور معصوم بچی راستہ کھولنے کی دہائیاں دینے والد والد کی بانہوں میں ہی دم توڑ گئی۔

موقع پر موجود افراد نےحکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہےکہ ڈیم پر جاری کام برسوں تک جاری رہے گا اسلئے روڈ کی بندش کیساتھ ساتھ ایمرجنسی کوریڈور یا راستے کا انتظام پہلے کیا جانا چاہئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں