تورغر 2025 میں بھی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان

81

تورغر : تورغر 2025 میں بھی بنیادی سہولیات کا شدید فقدان
خراب سڑکیں مریض کندھوں پر منتقل محکمہ صحت کی کارکردگی مایوس کن
تورغر: جہاں ملک کے دیگر اضلاع اور دنیا ترقی کی سمت تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں ۔

وہیں ضلع تورغر 2025 میں بھی بنیادی سہولیات کے شدید بحران کا شکار ہے ضلع کے بیشتر علاقوں میں سڑکوں کی انتہائی خراب صورتحال کے باعث مقامی لوگ آج بھی اپنے مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر میلوں دور لے جانے پر مجبور ہیں۔

متعدد دیہات ایسے ہیں جہاں مناسب سڑکوں کی عدم دستیابی نے لوگوں کی زندگیوں کو شدید مشکلات میں ڈال رکھا ہے
دوسری جانب محکمہ صحت کی کارکردگی بھی نہایت مایوس کن ہے۔

پورے ضلع میں قائم بی ایچ اوز بیسک ہیلتھ یونٹس میں کسی قسم کی معیاری سہولیات موجود نہیں نہ ڈاکٹرز کی باقاعدہ حاضری نہ ادویات نہ ایمرجنسی سہولیات جس کے باعث عوام بنیادی علاج سے بھی محروم ہیں۔

سب سے تشویش ناک بات یہ ہے کہ ضلع ہیڈکوارٹر ہسپتال تورغر، جو 2021 میں مکمل ہونا تھا آج بھی انتہائی سست روی کا شکار ہے اب تک نہ عمارت مکمل طور پر فعال ہو سکی ہے اور نہ ہی وہاں بنیادی طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

عوامی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ صوبائی حکومت اور متعلقہ محکموں سے مطالبہ کیا ہے کہ خراب سڑکوں کی فوری مرمت و تعمیر کی جائےصحت کے مراکز میں سہولیات فراہم کی جائیں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کو فوری فعال بنا کر عوام کو ریلیف دیا جائے .

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ تورغر کے عوام بھی بنیادی انسانی حقوق اور سہولیات کے حق دار ہیں اور اب وقت آگیا ہے کہ اس پسماندہ ضلع کی ترقی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں