ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، اے سی

111

مانسہرہ : ڈپٹی کمشنر مانسہرہ میاں بہزاد عادل کی زیرِ صدارت اجلاس میں 11 دسمبر سے افغان مہاجرین کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ ثناء فاطمہ، محکمہ مال کے افسران اور مختلف محکموں کے ذمہ داران شریک تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ضلع بھر میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، جبکہ رضاکارانہ طور پر واپس جانے والوں سے بھرپور تعاون کیا جائے۔

اجلاس میں تمام دکان داروں اور مکان مالکان کو خبردار کیا گیا کہ وہ اپنے کرایہ دار افغان باشندوں کو فوری طور پر املاک خالی کرائیں۔ 11 دسمبر کے بعد دکانیں یا مکانات خالی نہ کرانے والے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

ڈی سی مانسہرہ نے واضح کیا کہ غیر قانونی طور پر مقیم افراد کے حوالے سے کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور تمام محکمے ہدایات پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں