کالاکوٹ لاء چیمبر ایبٹ آباد کی چیف آف ڈیفنس فورسز اور وزیراعظم سے ہنگامی اپیل

57

ایبٹ آباد: کالاکوٹ لاء چیمبر ایبٹ آباد کے ڈائریکٹر فنانس اور انوری ویلفیئر ٹرسٹ کے چیئرمین شبیر خان تنولی نے چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان سے فوری اور سنجیدہ اقدامات کی اپیل کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخواہ خصوصاً ہزارہ اور ایبٹ آباد کے تھانوں میں سالہا سال سے تعینات مقامی ایس ایچ اوز، ڈی ایس پیز اور ایس پیز انصاف کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بن چکے ہیں۔

چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے خیبرپختونخواہ میں پنجاب طرز کی سی سی ڈی فورس قائم کریں، جو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف فوری اور سخت ایکشن لے۔

ایبٹ آباد میں چند ماہ قبل کمسن گھریلو ملازمہ اقراء بی بی کا قتل اور اس کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ڈاکٹر وردہ مشتاق کا اغواء اور قتل اور نوجوان نسل میں منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحانات، موجودہ پولیس نظام کی ناکامی کو بے نقاب کرتے ہیں۔ یہ لمحہ فکریہ ہے کہ عوام کو انصاف فراہم کرنے میں پولیس سب سے بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے۔

شبیر خان تنولی نے مطالبہ کیا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز عاصم منیر ذاتی دلچسپی لے کر خیبرپختونخواہ میں نظام عدل اور پولیس سسٹم کی بہتری کے لیے سخت اقدامات کریں، تاکہ مجرمان بے خوف نہ رہ سکیں اور عوام کو فوری انصاف مل سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں