لیڈی ڈاکٹر واردہ مشتاق کے اغواء و قتل کے المناک واقعے پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شدید افسوس کا اظہار

77

ایبٹ آباد: لیڈی ڈاکٹر واردہ مشتاق کے اغواء و قتل کے المناک واقعے پر ڈی آئی جی ہزارہ ناصر محمود ستی نے شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔ لواحقین نے ڈی آئی جی ہزارہ سے ملاقات کی، جس میں پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی کہ لواحقین کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے گا۔

ڈی آئی جی ناصر محمود ستی نے بتایا کہ محکمہ پولیس لیڈی ڈاکٹر واردہ مشتاق کے خاندان کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید خود تفتیشی عمل کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس سلسلے میں خصوصی ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔

ڈی پی او ایبٹ آباد کی زیر نگرانی ایک خصوصی انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دی گئی ہے جو تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے تفتیش کر رہی ہے۔ واقعے میں نامزد تینوں ملزمان، بشمول خاتون ملزم، کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق دیگر سہولت کاروں اور ممکنہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے بھی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جا چکی ہیں۔ ڈی آئی جی ہزارہ کا کہنا ہے کہ تمام قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو کیفرِ کردار تک پہنچایا جائے گا۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں